لو جہاد اور بی جے پی کے سیاسی عزائم

لو جہاد کے نام پر مختلف ریاستوں میں قوانین بنائے جارہے ہیں، پہلے بھی یہ بنائے گئے اور اِن دنوں یہ مزید سرخیوں میں ہیں۔آر ایس ایس کا نظریہ کچھ ڈھکا چھپا نہیں ہے اور نہ ہی وہ مبہم انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہے، بی جے پی کے قائدین تو اپنی تقریرروں میں کھلے عام اس فکر پر مبنی نفرت آمیز بیانات دیتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ملک کی تاریخ میں بے شمار فسادات ہوچکے ہیں۔ مسئلہ یہی ہے کہ اگر بھاجپا اس قسم کے قوانین نہیں بنائے گی تو ان کی سیاست موثر نہیں رہے گی اور نہ ہی وہ حکمرانی کی گدی تک پہنچیں گے

مزید پڑھیں

حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے 14 طلبہ پر مقدمات درج ۔ اردو اخبارات خاموش، مسلم قیادت بے حس

حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے 14 طلبہ پر فروری میں ہوئے سی اے اے مخالف احتجاج کو لیکر کیس درج کیا گیا، رپورٹس کے مطابق 21 فروری کو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں طلبہ نے مرکزی حکومت کے کالے قانون سی اے اے کے خلاف احتجاج کیا، جس پر تقریباً 8 ماہ بعد سائبرآباد پولیس نے طلبہ کے خلاف نوٹس جاری کیا. ان طلبہ نے حیدر آباد سنٹرل یونیورسٹی تا مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی تک پیدل ریالی نکالی بعد ازاں اردو یونیورسٹی میں احتجاج کیا۔ طلبہ کے مطابق انہیں ان مقدمات کا کوئی علم نہیں تھا،طلبہ کو 10 اکتوبر کو نوٹس ملی جس میں انہیں 6 اکتوبر کو پولیس اسٹیشن رپورٹ کرنے کی بات کہی گئی ا س پر طلبہ پریشان ہیں ، واضح رہے کہ لاک ڈاون کے پیش نظر تمام طلبہ اپنے اپنے گھروں کو جو کہ دیگر ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں واپس ہوگئے تھے، ایسے میں ان کا پولیس اسٹیشن کو رپورٹ کرنا انتہائی مشکل ہے، تاہم طلبہ پولیس سے مکمل تعاون کرنے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں

تبلیغی جماعت کے معاملے میں بامبے ہائی کورٹ کی حکومت کو پھٹکار

لاک ڈاؤن کے آغاز میں مرکزی ہندوتوا فاشسٹ گورنمنٹ نے مسلمانوں کی ایک بڑی جماعت تبلیغی جماعت کو نشانہ بناتے ہوئے کرونا وائرس کے پھیلانے کا الزام عائد کیا اور کئی غیر ملکی افراد پر کیس درج کرتے ہوئے جیل بھیج دیا.  تقریباً 29غیرملکی شہریوں پر دہلی کے نظام الدین میں تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شامل ہوکرٹورسٹ ویزا کے

مزید پڑھیں

ارتغرل ڈرامہ اور ہندوستانی مسلمان

ترکی کا ایک ڈرامہ ڈیرلش ارتغرل یوں تو کچھ سالوں سے باالخصوص ہندوپاک کے نوجوانوں میں گفتگو کا موضوع رہا ہے لیکن اس لاک ڈاؤن میں یہ ڈرامہ زبان زد عام و خاص ہے. اس ڈرامے نے یقیناً ترکیوں کو ان کی روشن تاریخ سے جوڑنے کا کام انجام دیا ہے. ایک طرف جہاں اتاترک جیسے سیکولر حکمران نے نہ

مزید پڑھیں

بابری مسجد کا فیصلہ اور مسلم نوجوان

بابری مسجد کے فیصلے کے بعد بہت سارے تبصرے ماہرین کی جانب سے آرہے ہیں اور آئندہ بھی آتے رہیں گے، یہ اس بات کا ثبوت ہیکہ ملت اسلامیہ اپنے کاموں کا جائزہ لینے اور اسکا تجزیہ کرنے کے لئے فکر مند ہیں کہ آیا کونسا ایسا مقام ہے جہاں ہم سے غلطی سرزد ہورہی ہے جس کے نتیجہ میں

مزید پڑھیں

قافلہ کیوں لٹا؟

کتاب قافلہ کیوں لٹا؟ افغان نژاد امریکی مورخ تمیم انصاری کی شہرہ آفاق تصنیف "Destiny Disrupted” کا اردو ترجمہ ہے جس کا ترجمہ، مقدمہ و حواشی محمد ذکی کرمانی صاحب نے کیا. کتاب 400 صفحات پر مشتمل ہے، لیکن کتاب کا سائز عام کتب کے مقابلہ کچھ بڑا اور فونٹ سائز بھی چھوٹا ہے جس کی وجہ سے یہ کتاب تقریباً 800 صفحات کے قریب ہوجاتی ہے. 2017 میں ایوی روز اکیڈمی، علی گڑھ نے کتاب کی اشاعت کی.

مزید پڑھیں

چین میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع

علم کے حصول کو اسلام نے ہر مسلمان پر فرض قرار دیا ہے، لیکن علم کے حصول کے لیے مسلمانوں میں عام رواج یہی ہے کہ مقامی کالج میں تعلیم حاصلکی جائے اور جلداز جلد تعلیم مکمل کرتے ہوئے کمانے کی دوڑ میں شامل ہوا جائے، لیکن دوسری طرف ہم نظر دوڑاتے ہیں تو علم کے میدان میں بہت سارے

مزید پڑھیں

تحریک اسلامی – ایک تاریخ، ایک داستان

یوں تو تحریک اسلامی کے متعلق بہت ساری تحریریں چیدہ چیدہ پڑھنے کو دستیاب ہوتی ہیں جس کی ذریعہ سے تحریک اسلامی اور بانی تحریک کے سفر کو جاننے کا موقع ملتا ہے، لیکن اس سفر کی ایک مربوط کتاب صرف ایک ہی نظر آتی ہے اور وہ ہے مولانا مودودی کے خطوط، مختلف خطبات و روداد جماعت اسلامی کے

مزید پڑھیں

ہندوستان میں صحافیوں پر حملے – سدباب ضروری

محمد فراز احمد ہندوستان میں آئے دن صحافیوں پر ہورہے حملے انتہائی تشویشناک ہیں، اس مضمون میں ان شاء اللہ ان حملوں کی طرف کچھ اشارات اور اس کے حل کے لیے کچھ نکات پیش کئیے جائیں گے، گوکہ یہ ناکافی ہوں گے لیکن ملک کے باشعور طبقہ کو مزید غور کے لیے آمادہ کریں گے. 2017 میں گوری لنکیش

مزید پڑھیں

رمضان کو کیسے موثر بنائیں؟

محمد فراز احمد اللہ نے مسلمانوں کے اوپر بہت سارے احسانات کیے ہیں اور بہت ساری نعمتوں سے سرفراز کیا ہے، ان میں سے ایک سب سے بڑی نعمت ماہ رمضان المبارک ہے. رمضان المبارک کی اہمیت و افادیت، فیوض و برکار سے سب ہی واقف ہیں نیز اس میں اپنی مغفرت کروانے کے لیے ہر مسلمان کوشش کرتا ہے.

مزید پڑھیں
« Older Entries