صوفی ازم اور آر ایس ایس سے میلاپ

(محمد فراز احمد )
عالمی صوفی کانفرس جس میں دنیا کے مشہور شخصیات کو مدعو کیا گیا اور ان کے رہنے ، کھانے کا انتظام 5 اسٹار ہوٹل میں کیا گیا ، ایک بہت بڑی لاگت پر اور بڑے پیمانے پر یہ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جس کے لئے فنڈ کی ضرورت تو شدت سے محسوس ہوئی ہوگی تو سوال یہ ہیکہ اتنا پیسہ آیا کہاںسے ? گر حکومت اس پر خرچ کرنا چاہے تو بھی کیوں کریگی ایک مسلم دشمن حکومت صوفی ازم اور خالص اسلامی پروگرام کے لئے اتنا پیسہ کیوں خرچ کریگی۔۔۔ ظاہر سی بات ہے یہ اسکی سازش ہے کہ مسلمانوں کو اپنے اعتماد میں لیا جائے اور اس میں تعداد صرف اعلی درجہ کے نام نہاد صوفی یا مسلمانوں کی ہے یا پھر یہ بھی کہنا غلط نہ ہوگا کہ چند مفاد پرست ، دشمن کے تلوے چاٹنے والوں کا گروہ اس پروگرام  کو سماعت کر رہا ہے۔ اس موقع پر چند سوالات ابھر کر ذہن میں آتے ہیں کہ ایسی کیا وجہ ہیکہ وزیراعظم نریندر مودی کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا جبکہ یہ تو صوفی پروگرام ہے جس میں صرف علما و مشائخ کی ہی ضرورت تھی، مزید یہ کہ اگر نریندر مودی کو بحثیت وزیراعظم مدعو کیا گیا ہے تو دہلی کے وزیر اعلیٰ ارویند کیجریوال کو کیوں مدعو نہیں کیا گیا محض ایک سیاسی بازیگر کو مدعو کیوں کیا گیا۔۔ ساتھ ہی ساتھ ایک طرف تو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی سیریز اور میاچس کے خلاف آرایس ایس اور دیگر سنگھیوں نے احتجاج کیا پاکستانی نغمہ گار ، گلوکار کی بھارت میں آمد پر روک لگا ئ گئ ہے تو پاکستان کے نامور شخص طاہرالقادری صاحب کو مدعو کیا گیا اور کسی سنگھی نے انگلی نہیں اٹھآئ ۔ اور طاہرالقادری صاحب کا تو عالم یہ ہیکہ ہر کوئ عالم ان کے خلاف میں ملےگا بہت کم لوگ ہیں جو انکی طرفداری میں نظر آئینگے تو اخر بھارت کے افراد کو چھوڑ کر بیرون ملک کی ضرورت کیوں آن پڑی ۔۔۔۔ نیز عقل مند کو اشارہ کافی، عالمی صوفی فورم محض ایک دھوکہ ہے اور اس کے بینر تلے آرایس ایس سے میلاپ قابل مزمت ہے۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google photo

آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.