یوم تاسیس جماعت اسلامی – ایک پیغام

محمد فراز احمد

جی بالکل آج ہی کا دن تھا جس روز دنیا بھر کے لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا کرنے والے مولانا ابوالاعلٰی مودودی رحمة الله علیه کی قائم کردہ تحریک، جماعت اسلامی کا قیام عمل میں آیا۔آج 26 اگست کو 75 واں یوم تاسیس ہےتمام ارکان و کارکنان جماعت اسلامی و تحریک سے وابستہ تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ ہم سب کو اپنی انفرادی و اجتماعی زندگیوں اور اس زمین پر حقیقی اسلامی انقلاب لانے کی قوت ، ہمت و جراءت عطا فرمائے.
آمین یا رب العالمین.
آئیے اس یوم تاسیس پر ہم عہد کریں کہ جب بھی اسلام کے خلاف سازشیں ہوں اور اسے بدنام کرنے کی کوشش کی جائگی تب ہم مل کر ان کوششوں کو ناکام بنادینگے اور اسلام کے پرچم کو لہرانے میں اپنی ساری زندگیوں کو قربان کردینگے۔ جماعت اسلامی محض اسکے ارکان تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ ایک تحریک ہے جسکا حصہ ہر وہ شخص بن سکتا ہے جو اسلام کو نافذ کرنے میں اپنا تن،من،دھن قربان کردینے کا حوصلہ رکھتا ہو۔
    یہ وہی کارواں ہے جو چودہ سو سال قبل مکہ کی گلیوں سے اٹھا تھا اور دنیا کے سوپر پاورس پر غالب آگیا تھا جس کی بنیادی وجہ اللہ پر پختہ یقین اور خلوص تھا جو انھیں تپتے ہوئے صحراؤں اور دیگر سخت سے سخت سزاؤں سے بھی اسلام کے علم کو بلند کرنے سے روکتا نہیں تھا جس کا نتیجہ ہماری نظروں کے سامنے ہے ، آج بھی ایسے ہی افراد کی ضرورت ہے جو اللہ کے عطا کئے ہوئے فرض منصبی کے حصول کے لئے مر مٹنے کےلئے تیار ہوں اور اس کاز کےلئے دوسروں کو بھی تیار کرنے والے ہوں۔ مولانا مودودی نے اس تحریک کے ذریعہ سے ہم کو جگانے کی کامیاب کوشش کی ہے اب ہمارا یہ فرض منصبی ہے کہ بقول مولانا مودودی”قرآن کی دعوت کو لیکر اٹھو اور ساری دنیا پر چھا جاؤ” پر عمل کرتے ہوئے اس تحریک کے مقاصد کو کامیاب بنائے۔قرآن کو سنت کو سینے سے لگائے نماز اور صبر و شکر کے استعمال سے اقامت دین کے کام میں مصرف ہوجائیں اور اسلام کی دعوت کو عام کرنے میں اپنا سب کچھ قربان کردیں۔ اللہ ہماری کوششوں کو قبول فرمائے۔آمین

خداکی رحمتیں ہوں آپ پر سوبار مودودیؒ

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google photo

آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.