یوم تاسیس ایس آئی او

محمد فراز احمد

ایس آئی او کا قیام صرف ایک ’تنظیم’ کا قیام نہیں بلکہ ایک نظام کا قیام ہے جس نے نوجوانوں کو جینے کا سلیقہ سکھایا ، ایک نئی زندگی بخشی اور یہ نظام زندگی (جسکی بنیاد قرآن اور سنت ہے) اپنا کرنوجوانوں نے ایسے ایسے کارنامے انجام دئے جنکی وجہ سے آج نوجوانوں کا ایک بڑا طبقہ کیمپس اور تعلیمی ماحول میں رہتے ہوئے بھی دین سے واقف ہے بلکہ دین کہ اشاعت اور ترویج میں مصروف ہیں۔

   مولانا مودودیؒ اپنی ایک کتاب میں لکھتے ہیں جسکا خلاصہ ہےکہ تنظیم مخلصین کے ہاتھوں سے وجود میں آتی ہے اور ان ہی کے ہاتھوں سے چلتی ہے ۔ اور الحمدللّہ آج بھی تنظیم میں ایسے مخلصین کی تعدادموجود ہے جو اس تنظیم کے مشن کو آگے لےکر چلتے ہیں، یہ بھی حقیقت ہیکہ جیسے جیسے تنظیم کے ارکان کی تعدادبڑھتی ہے ویسے ہی ارکان کے اندر ایسے لوگ بھی شامل ہوجاتے ہیں جو درحقیقت منافقت کی صفت لئے ہوتے ہیں جو کہ اجتماعیت میں زہرکا کام کرتے ہیں۔

    ایس آئی او کا یوم قیام ہمارے لئے ایک پیغام ہیکہ جس مشن کے لئے یہ تنظیم قائم کی گئی اس مشن کو یاد کریں اوراس پر مکمل عمل آواری کے لئے اپنی جان، مال، اور مکمل زندگی قربان کردیں یہ دن عہد کا بھی دن ہیکہ اس عہد کو ہم یاد کریں جو ممبرشپ درخواست کی بھرتی کے وقت امیر کے ہاتھوں کیا گیا تھا۔ مولانا مودودیؒ ایک مقام پر لکھتے ہیکہ  ’’ایک اجتماعی نظم خواہ وہ کسی نوعیت کا ہو اور کسی غرض و غائیت کے لئے ہو دو چیزوں کا ہمیشہ محتاج ہوتا ہے۔ ایک یہ کہ جن اصولوں پر کسی جماعت کی تنظیم کی گئی ہو، وہ اس پوری جماعت اور اس کے ہر فرد کے دل و دماغ میں خوب بیٹھے ہوئے ہوں اور جماعت کا ہر فرد ان کو ہر چیز سے زیادہ عزیز رکھتا ہو۔ دوسرے یہ کہ جماعت میں سمع و اطاعت کا مادہ موجود ہو۔ یعنی اس نے جس کسی کو اپنا صاحب امر تسلیم کیا ہو اس کے احکام کی پوری طرح اطاعت کرے، اس کے مقرر کئے ہوئے ضوابط کا سختی کے ساتھ پابند رہے۔ اور اسکی حدود سے تجاوز نہ کرے۔‘‘

     اللّہ بزرگ و برتر ہم تمام کو تنظیم کے مشن کو سمجھنے، اس کی مکمل پابندی کرنے اور اس راہ میں اپنی زندگیوں کو قربان کرنے کی توفیق عطا کرے اور ان قربانیوں کو شرف قبولیت عطا کرے ـ آمین۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google photo

آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.