رمضان کریم

(محمد فراز احمد)
      ہر سال ہماری زندگیوں میں ایک ایسا ماہ آتا ہے جو اپنے اندر یہ صلاحیت رکھتا ہے کہ ہم اس سے مستفید ہوکر اپنے آپ کو گناہوں سے پاک اور اللہ سے قریب کرسکتے ہیں، بھوک پیاس کی شدت برداشت کر ہم نفس کی خواہشات کو قابو میں کرسکتے ہیں اور جب….. جب ہمارا نفس ہمارے قابو میں آجائے…. تب….؟ تب؟ نفس کے قابو میں آنے کے بعد اور کیا چاہیے ہمیں؟ نفس اگر ہمارے تابع ہوجائے تو کس چیز کی پرواہ؟ ہاں!! یقیناً یہی ہمارا اصل مقصود ہے. لیکن یہ کوئی آسان کام نہیں ہے اس کے لیے بھی بہت محنت کرنی پڑتی ہے، جس طرح امتحانات میں صد فیصد نشانات حاصل کرنے کے لیے محنت، کوشش جستجو کا مظہر پیش کیا جاتا ہے اسی طرح اس ماہ سے بھی مستفید ہونے کے لیے محنت، کوشش، جستجو کی ضرورت ہے، راتوں کی نیند کو قربان کرنا ہوگا، اللہ کے حضور گڑگڑانا ہوگا، گرمی کی شدت برداشت کرنی ہوگی، روزہ کی حالت میں اسلام کی ترویج کا کام بھی اس سخت دھوپ میں کرنا ہوگا، اسی کے بعد کامیابی مل سکتی ہے.
      کیا اس کے بعد بھی کامیابی مل جائے گی؟؟ کیا یہ سب کرنے کے بعد اتنی قربانیوں کے بعد؟ حاصل ہوگی وہ جنت؟ نہیں…! لیکن کیوں؟ اور کس چیز کی ضرورت ہے؟ ہاں ضرورت ہے بہت بڑی چیز کی ضرورت ہے…. وہ ہے "اخلاص” اس کے بغیر کامیابی کا حصول نا ممکن ہے. نفس پر ظلم کرنے کا کام ہے یہ. کیا ہم سے ہوگا اپنے نفس پر ظلم؟ جب لوگوں کو دکھایا ہی نہیں جائے گا تو کیا فائدہ ان قربانیوں کا؟ کس کے لیے کیا جائے یہ سب؟ کس کی رضا کے لیے کیا جائے یہ سب؟ اللہ…! ہاں اللہ، یہی تو وہ ذات ہے جس کے لئے یہ ساری قربانیاں دینی ہیں، یہی تو وہ ذات ہے جو ان قربانیوں کا بدلہ دیگا، ایسا بدلہ جو لامحدود ہے، جس کا اندازہ کرنے سے یہ سوپر پاور بھی خاصر ہے، ہاں یہی اللہ جو ان تمام سوپر پاورز کا خالق ہے، جو ہمارا خالق ہے، جو اس کائنات کا خالق ہے اور جو خالق ہوتا ہے وہی تو ان قربانیوں کو اجر دے سکتا ہے… لامحدود…. لامتناہی….!

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google photo

آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.