طلاق ثلاثہ بل اور مسلم سیاسی جماعتیں 

​طلاق ثلاثہ بل کے پارلیمنٹ سے پاس ہونے کے بعد سے عجیب کیفیات کا سامنا ہورہا ہے. ایک طرف اسد الدین اویسی صاحب اور ان کی پارٹی ہے تو دوسری طرف بی جے پی و اپوزیشن پارٹیاں ہیں. یقیناً اس مرد مجاہد اسد الدین اویسی نے شیروں جیسا مقابلہ کیا اور اس بات کو ماننا ہر ایک کے لیے ضروری ہے، اس دوران اسد اویسی صاحب کو پاگل ہونے کا ٹیگ بھی لگادیا گیا جو کہ موصوف نے بخوشی قبول کرلیا. دوسری طرف کا جب نظارہ کیا جاتا ہے تو بڑا ہی افسوس ہوتا ہے، ایک پارٹی ہے جو مجلس بچاؤ تحریک کے نام سے جن کے کارکن اس معاملہ میں بھی مجلس کی نکتہ چینی کر رہے ہیں، دوسری پارٹی ہے مسلم لیگ جو یہ باور کرانے میں جٹی ہیکہ صرف اسد اویسی ہی نہی بولے بلکہ ای ٹی بشیر صاحب نے بھی بل کی مخالفت کی، حقیقت بھی یہی ہےکہ ای ٹی بشیر صاحب نے بھی مخالف کی،لیکن کیا یہ فرض ہے کہ ہر پوسٹ پر بشیر صاحب کی تصویر کے ساتھ کمنٹ کرتے ہوئے بتایا جائے؟ خیر یہ ان کا سیاسی مسئلہ ہے لیکن ہمارا کہنا یہ ہیکہ طلاق کے مسئلے کو جس طرح بی جے پی سیاسی مسئلہ بنارہی ہے آپ لوگ بھی اس کو ذریعہ بناتے ہوئے اپنی اپنی سیاست مت چمکاییے. مجلس کے کارکنوں سے گزارش ہے کہ وہ اس معاملہ میں غلو سے کام نہ لیں، یہ اسد الدین اویسی صاحب کا بحیثیت مسلمان، ملی فریضہ اور بحیثیت ایم پی عوامی فریضہ ہے کہ وہ اس بل کی مخالفت کریں جو کہ موصوف نے بحسن خوبی اپنی ذمہ داری ادا کی جس پر وہ قابل مبارکباد ہے. جب مسلمانوں کے دلوں سے اخلاص نکل جاتا ہے تب ہی ایسے حالات پیدا ہوتے ہیں کہ ہر کوئی اپنی اپنی دکان چمکانے کی کوششیں کرتا رہتا ہے، ضرورت اس بات کی ہیکہ صدق دل سے میدان میں آئیں اور ہورے اخلاص کے ساتھ اپنی ذمہ داری ادا کریں اسی میں قوم و ملت کی بھلائی ہے. 

محمد فراز احمد

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google photo

آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.