دین میں ترجیحات

دور حاضر میں خاص کر امت مسلمہ کے درمیان میں ترجیحات کے ضمن میں بے شمار مسائل نظر آتے ہیں اور اس ضمن میں رہنمائی موجودہ دور کہ سخت ضرورت ہے. عام طور پر مسلمانوں میں فروعی مسائل پر بحث ذیادہ ہوتی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ لوگ بنیادی کاموں پر نہ تو توجہ دیتے ہیں اور نہ ہی ان کو عمل میں لانے کی طرف گامزن ہوتے ہیں جس کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ اصل کام پر تالے پڑے ہوتے ہیں اور جزئیات کو کلی دین سمجھ کر فریب میں مبتلا ہوکرغلط سمت کی طرف گامزن ہوجاتے ہیں جس کا شکار عوام سے لے کر خواص اور علماء کا بڑا طبقہ بھی ہوچکا ہے.

ایسے حالات میں علامہ یوسف القرضاوی نے اس اہم مسئلہ پر اپنا قلم اٹھایا اور بہترین انداز میں رہنمائی فرمائی، میرے خیال میں اس موضوع پر اس کتاب سے اچھی اور کوئی کتاب نہیں ہو سکتی ہے. واللہ اعلم. موصوف نے بڑے ہی اعتدال کے ساتھ ترجیحات کے تعین کی طرف رہنمائی فرمائی اور مسلمانوں کے لئے بہترین حل پیش کیا جس کی مدد سے امت مسلمہ اپنے ذہنی بندشوں سے نکل کر اسلام کو ایک عبقری سطح پر سمجھ سکتی ہے لیکن ضروری یہی ہے کہ امت کھلے دل سے ان باتوں کو قبول کرے اور اپنے طرز عمل کو درست کرے.

اس کتاب کے مطالعہ نے بہت سی باتوں کو واضح کیا، کئی سوالات کا حل پیش کیا اور فکر کے ایک نئے زاویہ کو پیدا کیا اور دین کو دیکھنے کا نظریہ تبدیل کرنے میں کافی مدد کی. ترجیحات کا مسئلہ کوئی انفرادی مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی اجتماعی مسئلہ ہے بلکہ یہ مسئلہ ہر معاملہ میں نظر آتا ہے، انفرادی ہو کہ اجتماعی، جس کا نقصان آج امت سر کی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے. جس کا سدباب ضروری ہے اور یہ کتاب دونوں اعتبار سے امت کو آئینہ دکھاتی ہے.

موصوف نے ترجیحات کے مسئلہ پر صرف اپنے خیالات کو پیش نہیں کیا بلکہ کتاب کے آخری حصے میں ماضی قریب کے اسلامی مفکرین کے خیالات کو بھی جگہ دی اور بتایا کہ ان کے زمانے میں ان افراد نے کس چیز کو ترجیح دی اور اس سمت میں کیا کارنامے انجام دیے.

یہ کتاب علامہ یوسف القرضاوی کی عربی کتاب "فی فقہ الاولویات” کا اردو ترجمہ "دین میں ترجیحات” ہے جس کا ترجمہ گُل زادہ شیر پاؤ نے کیا. ترجمہ بھی سہل انداز میں کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پھر بھی بعض مقامات پر عنوان کو سمجھنے میں مشکل پیش آئی، خیر اللہ موصوف کو جزائے خیر سے نوازے کہ انھوں سے اس اہم کتاب کا اردو ترجمہ کیا اور اردو قارئین کو بہتری مواد فراہم کیا.

محمدفراز احمد

2 تبصرہ

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google photo

آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.