رمضان اور روزہ کی سختی

محمد فراز احمد

امسال ملک ہندوستان میں ماہ رمضان المبارک سخت گرمی کے موسم میں آیا ہے جس کی وجہ سے خاص کر دن کے اوقات میں بے چینی محسوس کی جارہی ہے, روزہ کی شدت عروج پر پہنچ رہی ہے جس سے بعض لوگوں میں کبھی یہ کیفیت پیدا ہوتی ہے کہ آج کا روزہ مکمل کرکے دوسرے دن کا روزہ چھوڑدیا جائے تاکہ کچھ آرام مل سکے، جسے ہم مایوسی کی کیفیت کا نام دیتے ہیں.

لیکن اسلام دین فطرت ہے، وہ اپنے ماننے والوں کو کبھی بھی مایوسی کا شکار ہونے نہیں دیتا، اسلام نے جہاں کہا ہے کہ مایوسی کفر ہے وہیں اس نے اس مایوسی سے بچنے کے لیے راہیں بھی ہموار کیے رکھے ہیں، اسی لیے اسلام کو مکمل نظام حیات کہا جاتا ہے کہ وہ نہ صرف احکامات جاری کرتا ہے بلکہ ان احکامات پر عمل آوری کے لئے راہیں بھی ہموار کرتا ہے.

اس گرمی کی شدت میں جب روزہ دار کو بھوک اور پیاس کا احساس شدید ہونے لگتا ہے تب قرآنِ مجید اور سیرتِ رسول صل اللہ علیہ و سلم سے بندہ مومن کو حوصلہ ملتا ہے، اس شدت میں مومن کو دور نبوی صل اللہ علیہ و سلم کے احوال ذہن میں گردش کرتے ہیں کہ کس طرح نبی اکرم صلعم نے اور آپ کے صحابہ نے جنگ بدر میں روزہ کی حالت میں کفار کے خلاف جنگ لڑی اور انھیں شکست دی، کس طرح نبی صل اللہ علیہ و سلم اور ان کے صحابہ نے جنگ خندق کے دوران سخت گرمی میں پیٹ پر پتھر باندھتے ہوئے خندق کھودی، اسی طرح کے واقعات جب یاد آتے ہیں تو مومن پھر سے ایمان کی تازگی محسوس کرتا ہے اور اس سخت گرمی میں بھی حوصلہ پاتے ہوئے اپنے رب کی رضا کے لیے روزے رکھتا ہے.

India Heat Deaths

اسلام اسی طرح مسلمانوں کی مدد کرتا ہے اور نیکیوں کے حصول کے لیے مثبت سونچ فراہم کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اسلام کے ماننے والوں پر سخت سے سخت مشکلات آئیں اور وہ اس پر سے آسانی سے گزرگئے، یہ تربیت دراصل اسلام روزے سے دیتا ہے کہ چاہے حالات جتنے ہی سخت ہوجائیں، ڈٹے رہنا ہے اور مستقل مزاجی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے.

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Google photo

آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.