Category Archives: India

لو جہاد اور بی جے پی کے سیاسی عزائم

لو جہاد کے نام پر مختلف ریاستوں میں قوانین بنائے جارہے ہیں، پہلے بھی یہ بنائے گئے اور اِن دنوں یہ مزید سرخیوں میں ہیں۔آر ایس ایس کا نظریہ کچھ ڈھکا چھپا نہیں ہے اور نہ ہی وہ مبہم انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہے، بی جے پی کے قائدین تو اپنی تقریرروں میں کھلے عام اس فکر پر مبنی نفرت آمیز بیانات دیتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ملک کی تاریخ میں بے شمار فسادات ہوچکے ہیں۔ مسئلہ یہی ہے کہ اگر بھاجپا اس قسم کے قوانین نہیں بنائے گی تو ان کی سیاست موثر نہیں رہے گی اور نہ ہی وہ حکمرانی کی گدی تک پہنچیں گے

مزید پڑھیں

حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے 14 طلبہ پر مقدمات درج ۔ اردو اخبارات خاموش، مسلم قیادت بے حس

حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے 14 طلبہ پر فروری میں ہوئے سی اے اے مخالف احتجاج کو لیکر کیس درج کیا گیا، رپورٹس کے مطابق 21 فروری کو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں طلبہ نے مرکزی حکومت کے کالے قانون سی اے اے کے خلاف احتجاج کیا، جس پر تقریباً 8 ماہ بعد سائبرآباد پولیس نے طلبہ کے خلاف نوٹس جاری کیا. ان طلبہ نے حیدر آباد سنٹرل یونیورسٹی تا مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی تک پیدل ریالی نکالی بعد ازاں اردو یونیورسٹی میں احتجاج کیا۔ طلبہ کے مطابق انہیں ان مقدمات کا کوئی علم نہیں تھا،طلبہ کو 10 اکتوبر کو نوٹس ملی جس میں انہیں 6 اکتوبر کو پولیس اسٹیشن رپورٹ کرنے کی بات کہی گئی ا س پر طلبہ پریشان ہیں ، واضح رہے کہ لاک ڈاون کے پیش نظر تمام طلبہ اپنے اپنے گھروں کو جو کہ دیگر ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں واپس ہوگئے تھے، ایسے میں ان کا پولیس اسٹیشن کو رپورٹ کرنا انتہائی مشکل ہے، تاہم طلبہ پولیس سے مکمل تعاون کرنے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں

بابری مسجد کا فیصلہ اور مسلم نوجوان

بابری مسجد کے فیصلے کے بعد بہت سارے تبصرے ماہرین کی جانب سے آرہے ہیں اور آئندہ بھی آتے رہیں گے، یہ اس بات کا ثبوت ہیکہ ملت اسلامیہ اپنے کاموں کا جائزہ لینے اور اسکا تجزیہ کرنے کے لئے فکر مند ہیں کہ آیا کونسا ایسا مقام ہے جہاں ہم سے غلطی سرزد ہورہی ہے جس کے نتیجہ میں

مزید پڑھیں

ہندوستان میں صحافیوں پر حملے – سدباب ضروری

محمد فراز احمد ہندوستان میں آئے دن صحافیوں پر ہورہے حملے انتہائی تشویشناک ہیں، اس مضمون میں ان شاء اللہ ان حملوں کی طرف کچھ اشارات اور اس کے حل کے لیے کچھ نکات پیش کئیے جائیں گے، گوکہ یہ ناکافی ہوں گے لیکن ملک کے باشعور طبقہ کو مزید غور کے لیے آمادہ کریں گے. 2017 میں گوری لنکیش

مزید پڑھیں

دودھ ہے ڈبے کا اور تعلیم ہے سرکار کی

محمد فراز احمد کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار ملک کے اقتصادی اور تعلیمی معیار سے لگایا جاسکتا ہے. یوں تو ملک کی ترقی میں کئی عوامل کارفرما ہوتے ہیں لیکن اقتصادی نظام اور تعلیمی نظام ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں. لیکن بات ہمارے ملک ہندوستان کی کی جائے تو یہاں کا تعلیمی نظام جو

مزید پڑھیں

مودی حکومت…! انسانیت شرمسار

قومی دارلحکومت نئی دہلی سے تقریباً 30 کلومیٹر دور اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھا نگر کے موضع دادری میں بیف کے نام پر تشددت نے نہ صرف ہندوستانیت بلکہ انسانیت کو بھی شرمسار اور ریزہ ریزہ کردیا. ایک بے قصور ضعیف 50 سالہ شہری جسے جھوٹے الزام اور زعفرانی ذہنیت کے اشتعال کا شکار بنایا جاتا ہے. مقامی مندر

مزید پڑھیں

یوم آزادی – نیشنل ازم – مسلمان

گزشتہ پونے چار سال سے نیشنل ازم کی گفتگو عروج پر ہے، ہر کوئی اپنی دیش بھکتی ثابت کرنے کی دوڑ میں لگا ہوا ہے. ہندو ہو کہ مسلمان جو بھی اس دوڑ میں پیچھے رہ گیا وہ یا تو دیش کا غدار ہوگیا یا اسے پاکستان جانے کا مفت ٹکٹ مل گیا، اور یہ ٹکٹ کوئی اور نہی بلکہ

مزید پڑھیں

کرکٹ میچ دیش بھکتی کا ثبوت نہیں

محمد فراز احمد       ہندوستان پاکستان کے مابین کرکٹ مقابلہ آج ایک جنگ کی شکل لے چکا ہے، جہاں میدان جنگ کرکٹ گراؤنڈ ہے، تلوار اور ڈھال، بلا اور گیند ہیں، تیر اور نشتر، جملہ بازی اور مغلظات ہیں. فرق صرف اتنا ہے کہ جنگ میں تماشائی نہیں ہوتے اور کرکٹ کی اس جنگ میں 22 کھلاڑیوں کے علاوہ کروڑوں

مزید پڑھیں

6 ڈسمبر ـ یومِ سیاہ ، یومِ پیغام

      (محمد فراز احمد)            1992 کے بعد سے مسلمان 6 ڈسمبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں اور اپنے غم و غصہ کا اظہار مختلف انداز میں کرتے ہیں، یقیناً اپنے غم و غصہ کا اظہار کرنا چاہئے، کیونکہ بابری مسجد کی شہادت کا مسئلہ محض مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ملک کی جمہوری اور

مزید پڑھیں